پاکستان میں کوویڈ سے متعلق معلومات کے سرکاری وسائل

Card image cap
کوویڈ پلازما فائنڈر

اس سائٹ کا مقصد پلازما عطیہ دہندگان کو پلازما وصول کرنے والوں سے جوڑنا ہے۔

ویب سائیٹ پر جائیں
Card image cap
کوویڈ ۔19 گورنمنٹ پی کے

نیشنل آئی ٹی بورڈ ، حکومت پاکستان صحت اور فٹنس

اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں
Card image cap
محافظ

محافظ - آپ کی زندگی کی بچت موبائل ایپلی کیشن!

اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں

ہماری اندرون ملک تحقیق

ویڈیوز اور پیشکشیں

باخبر رہیں

p

COVID-19کی وبا نے لاکھوں افراد کی صحت اور عالمی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،پاکستا ن میں معاشی اثرات کو کم کرنے اور مستقبل کے لیے بہترین تجربات کو اس ویڈیو میں واضح کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اوپر پوسٹ کی گئی ویڈیو ایک پریزنٹیشن پر مشتمل ہے جوکہ اینگرو کارپوریشن کی اسٹریٹجی ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

مکمل پریزنٹیشن کو ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرونا وائرس (COVID-19) کیا ہے؟

کرونا کی بیماری (COVID-19) ایک متعدی بیماری ہے جو حال ہی میں دریافت شدہ کرونا وائرس کے سبب ہوتی ہے۔ Covid-19 کا شکار زیادہ تر افراد ہلکی اوردرمیانی درجہ کی سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں اور کسی خاص علاج کے بغیر ٹھیک ہوجاتے ہیں۔عمر رسیدہ ، اور دل کی بیماری، ذیابیطس، سانس کی دائمی بیماری اور کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا افرادکو اس سے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔

Covid-19 وائرس، اس کے اسباب اور اس کے پھیلائو سے متعلق آگاہ رہنا، اس بیماری سے بچائو اور اس کے پھیلائو میں کمی لانے کا بہترین طریقہ ہے۔اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہنا اور با ر بار جراثیم کش الکوحل سے ملتے رہنا اور اپنے چہرے کا ہاتھ نہ لگانے جیسے امور سے اپنی اور دوسری کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Covid-19 وائرس بنیادی طورپر منہ کے لعاب اور سانس کے ذرات سے پھیلتا ہے جب کوئی متاثر شخص کھانستا اور چھینکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اس سے متعلق احتیاط کریں( مثال کے طورپر،کہنی کو موڑ کر اس میں کھانسنے کی عادت ڈالیں) ۔

اب تک، Covid-19 کا خاص علاج اور ویکسین موجود نہیں ہے۔ تاہم اس کے علاج سے متعلق مختلف قسم کے طبی تجربات جاری ہیں۔اس ضمن جیسی ہی کوئی طبی تحقیق سامنے آئے گی ،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تازہ ترین معلومات سے آگاہ کرے گی۔

ذریعہ: (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)

slide

کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

slide

کرونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

Covid-19 وائرس مختلف افراد کو مختلف طریقوں سے متاثر کررہا ہے۔ یہ ایک سانس کی بیماری ہے اور اکثر مریض ہلکی سے درمیانی درجہ کی سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیںا ور کسی خاص علاج کے بغیر ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔دیگر موذی امراض کا شکاراور 60سال سے زائد عمر کے افراد میں اس بیماری کے شدت اختیار کرنے اور موت واقع ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔


اس کی عام علامات میں شامل ہیں:

  • بخار
  • تھکاوٹ
  • خشک کھانسی

دیگر علامات میں شامل ہیں:

  • سانس لینے میں دشواری
  • تکالیف اور درد
  • گلے میں خراش
  • اور بہت کم کیسز میںدست، متلی اور /یا ناک کا بہنا بھی شامل ہے۔

درمیانہ درجے والی علامات والے افراد جو عام طورپر تندرست ہیں وہ خود کو علیحدہ رکھتے ہوئے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا ٹیسٹ اور مشورہ جات کے لیے Covid-19پرکام کرنے والے عملہ سے رابطہ کریں۔

بخار ، کھانسی اور سانس کی دشواری جیسی تکالیف میں مبتلا افراد کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرکے طبی مشورہ ضرور لینا چاہئے۔


ذریعہ: (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)

ریاست کی ہیلپ لائن کو کال کریں اگر آپ کے علامات پائے جاتے ہیں تو ، حکومت کی ہدایت کے مطابق ، ریاست ہیلپ لائن (1166) یا صحت کی دیکھ بھال کرنے والے سے رابطہ کریں۔