ضرورت کا بیان
ضرورت کے بیان میں مسئلے کی نشاندہی ہونی چاہیے جس کو پروجیکٹ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس کے ساتھ آبادی کی بھی وضاحت کریں کہ جس کی خدمت کی جائے گی۔
پروگرام کی تفصیل
اس میں پروگرام یا پروجیکٹ کی وضاحت، اس کے مقاصد کے ساتھ درخواست گزار کابیک گرائونڈ اور اہلیت سے متعلق تفصیل ہونی چاہئے۔ اس میں یہ بھی بتائیں کہ اس پر کس طرح سے عمل کیا جائے گا، معلومات فراہم کریں کہ کیا حاصل ہوگا اور متوقع نتائج کیا ہیں۔
جغرافیائی محل وقوع
اس میں آپ کے منتخب شدہ مقام کی نشاندہی ہونی چاہئے جیساکہ پسماندہ مقام، سماجی ترقی میں پیچھے، صنعت یا دیگر معاشی مواقع کی غیر موجودگی، غذائیت کی کمی ، بچوں میں اموات کی کثرت وغیرہ۔
پروجیکٹ کافائدہ
یہ آپ کی موجودہ کوششوں/اثراندازہونے کی تعداد، فائدہ اٹھانے والوں کی متوقع تعداداور ہر فائدہ اٹھانے والے( درخواست کردہ تعاون/ٹو ٹل بینفیشریز) پر ہونے والے خرچ پر مشتمل ہونا چاہئے۔فائدہ اٹھانے والے کے انتخاب کی اہلیت اور ا س کی ضرورت پر مشتمل بینفیشری کا ڈیٹا بیس، اس کے سی این آئی سی نمبر اور رابطہ نمبر کے ساتھ شامل ہو۔