پاکستان سمیت پور ی دنیا کو تیزی سے پھیلتی ہوئی غیر معمولی COVID-19 کی عالمی وباء کا سامنا ہے۔ایک بات توطے ہے کہ ہم یکجہتی کا مظاہر ہ کریںاور کئی محاذوں پر بیک وقت کام کریں۔اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ اس وائرس کے پھیلائو اور اثرات کو کم کیا جائے۔ اپنے مشترکہ کردار کے طورپر ، دائود فائونڈیشن اور اینگرو فائونڈیشن نے ، جناب حسین داود کی رہنمائی میں، طویل اور قلیل مدت کے لیے خدمات ، فلاح وبہبود اور نقد کی صورت میں ایک بلین روپے کا عطیہ دینے کا عہد کیا۔اس عہد کے ذریعے بیماری سے بچائو، طبی عملے اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرزکی صحت اور تحفظ، مریضوں کے علاج معالجہ اور سہولیات پر توجہ دینے کے ساتھ معاشرے کے بے روزگار اور مستحق افراد کی مددکی جائے گی۔
“یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی ایک لچکدار قوم ہیں اور میں دعاگو ہوں کہ وہ ان مشکل حالات میں طبی ماہرین کے قابل قدر مشورہ جات کی روشنی میں حفاظت اور احتیاط سے اس وبا پرقابو پائیں گے"